روح برو کے بارے میں

روح برو کیوں؟



روبرو کے لفظی معنی آمنے سامنے ہونے کے ہیں۔ ہماری اس مہم میں، اس کا مطلب دو روحوں کے درمیان بے حد مضبوطی سے جڑا ہوا اور ایک ذاتی تعلق ہے چنانچہ یہ ایک ’’ روح سے روح کے رشتے‘‘ کو بیان کرتا ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنی زندگی میں ایسے تعلق کی تلاش رہتی ہے اور ہم اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیئے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔ 

جو لوگ ذہنی بیماری سے لڑ رہے ہوتے ہیں ان کے ساتھ بدنامی کا جڑ جانا عام بات ہے۔ روبرو آپ کو بتانا چاہتا ہے کہ آپ اپنی ذہنی بیماری نہیں ہیں۔ ہم کیوں کسی انسان کوجو ذہنی بیماری کا شکار ہو، اس بات کی اجازت دیں کہ وہ اُس معاشرے کو اس کی قیمت ادا کرے جس نے اسے نظر انداز کردیا۔ یہاں روبرو میں ، ہمارا یہ مقصد ہے کہ ہم اپنے آپس کے فرق کو قبول کریں اور ذہنی بیماری کو بدنامی سے پاک کریں۔ 

آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ کس وقت ہم سے بات کرنی چاہیئے؟ یہاں کچھ سوالات دیئے گئے ہیں جو کہ آپ کی مدد کرسکیں گے۔ کیا آپ کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے؟ کیا آپ اکثر گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اپنے خیالات کا اپنے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے سامنے اظہار کرنے میں ہچکچاتے ہیں؟ کیا آپ کسی ایسی بیماری کا شکار ہیں جس کے بارے میں آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنے تجربات ان لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں جو کہ آپ ہی کی طرح اس بیماری سے لڑ رہے ہیں؟ کیا آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور اپنے ذہن میں موجود پریشانی کی وجوہات کو واضح کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں مدد کرنا چاہیں گے؟ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کس سوال پر پورا اترتے ہیں، ہم آپکی مدد کے لیئے موجود ہیں۔ ہم یہاں موجود ہیں تاکہ آپ سے بات کرسکیں، آپ کی رہنمائی کرسکیں اور کھلے دل سے آپ کی مدد کرسکیں۔ ہم یہاں موجود ہیں تا کہ ان سوالوں کے جواب دے سکیں جن کے جواب موجود نہیں۔

ذہنی بیماری ایک حیاتیاتی (biological) اور طبی (medical) حالت کا نام ہے، یہ دماغ کی ایک بیماری ہے۔ یہ کیمیائی عدم توازن (Chemical Imbalance) کی ایک حالت ہے مگر بدقسمتی سے اس کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔ حالانکہ یہ دکھائی نہیں دیتی لیکن پھر بھی اسکی تشخیص اور اسکا علاج بالکل ایک طبی مسئلے کی طرح ہی ہونا چاہیئے۔ دیگر کسی بھی بیماری کی طرح، ذہنی بیماری بھی انسان کی جسمانی اور ذہنی ساخت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ 

اسی لیئے، معاشرے اور لوگوں کو یہ سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ ذہنی بیماری صرف ایک وقتی کیفیت نہیں بلکہ یہ ایک مستقل بیماری ہے۔ اپنی جذباتی جدوجہد کو کمزوری کا نام دے کر چھپانے کے بجائے، ہمیں یہ سیکھنا چاہیئے کہ اپنے جذبات کو تسلیم کیا جائے، بہادری کے ساتھ اپنی جدوجہد کا سامنا کیا جائے اور اپنی بہتری کی ذمہ داری خود لی جائے۔ ہم یہاں موجود ہیں تاکہ یہ سب ممکن ہوسکے۔ ہم آپ کو روبرو کی دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔۔ آئیے بات کریں



!ہم آپکو روح برو کی دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں. آئیں بات کریں