ذہنی دباؤ کا شکار؟

ذہنی دباؤ پر کس طرح قابو پایا جائے؟

(۱)غوروفکر کے ذریعے دباؤ ختم کرنا (Mindfulness Based Stress Reduction(MBSR)) ایک طریقہ ہے جسکی مدد سے منفی خیالات اور کشیدگی کی کیفیت کو کم کیا جاسکتا ہے۔اس طریقۂ کار میں دباؤ کی کیفیت کے دوران اپنے جذبات پر غور کرنا اور اپنے خیالات اور احساسات کا جائزہ لینا شامل ہے۔اس دوران صرف احساسات، خیالات اور جذبات کا سامنا کرنا ہے بنا اس کوشش کے کہ انہیں تبدیل کیا جائے۔

اکثر اوقات جب لوگ ذہنی دباؤ کی کیفیت محسوس کر رہے ہوتے ہیں، وہ خود کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہیں اور اپنے لیئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی کیفیت سے باہر نکلنے کے لیئے خُود کلامی یعنی خود سے بات کرنا جس میں اپنے لیئے اچھے الفاظ کا استعمال کیا جائے بھی ایک اچھا طریقہ ثابت ہوسکتا ہے جس کی مدد سے اپنے لیئے منفی جذبات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

دباؤ کی کیفیت ختم کرنے کا ایک طریقہ اسکا اظہار بھی ہے۔ انسان بات چیت اور لکھائی کی صورت اپنے دل کی بات ظاہر کرسکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جب انسان اپنے تکلیف دہ واقعات دوسروں کے ساتھ بانٹتا ہے تو اسکے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر (Blood Pressure) میں کمی واقع ہوتی ہے۔اس کے علاوہ صحت پر بھی اچھا اثر ہوتا ہے۔

لکھائی کے ذریعے دباؤ کی کیفیت کا اظہار کرنے کے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔قلم کی مدد سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے ذہن غیر ضروری اور منفی باتوں سے بچا رہتا ہے۔ کیا آپ اس طریقے کو آزمانا پسند کرینگے؟ خیالات اور جذبات کی ایک کتاب رکھنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک بار یہ لکھائی یہاں آزمائیں۔



 [1]Robb-Nocholson, C. (n.d.). Writing about emotions may ease stress and trauma. Retrieved from
 
https://www.health.harvard.edu/healthbeat/writing-about-emotions-may-ease-stress-and-trauma

 صحتمند زندگی گزارنے کے کچھ تریکے سیکھیے    

  غور ,دھیان اور فکری مراقبے