خوشی

ایک خوشگوار زندگی کا راز

جب آپ اپنی روح کی سچائی کے ساتھ کوئی کام کرتے ہیں، آپ اپنے اندر ایک دریا بہتا ہوا محسوس کرتے ہیں، خوشی محسوس کرتے ہیں۔ رومی
خوشی کے بارے میں پڑھنے کا اصل مقصد ان تمام وجوہات کو سمجھنا اور اپنی زندگی میں شامل کرنا ہے جو کہ انسانی زندگی کو بہترین بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک بہت اہم مضمون بن چکا ہے کیونکہ اب سائنسدان اور ماہرِ نفسیات کے پاس اس سوال کا جواب موجود ہے کہ کون سے عوامل انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ، اسی لیئے انہوں نے اس موضوع پر تحقیقات کرنا اور ابتدائی نظریات تیار کرنا شروع کردیئے ہیں کہ ایک خوشگوار زندگی کا راز کیا ہے۔



 لمحات کو محفوظ کرنا

انسانوں کی ایک خاص صفت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے کسی بھی لمحے کو محفوظ کرسکتا ہے اورحفاظت کا یہ عمل کئی مراحل میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل میں محسوس کرنا، محفوظ کرنا اور پھر اس لمحے کو دوبارہ یاد کرنا شامل ہے۔ اس عمل کے اختتام پر انسان کے مثبت جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے یادوں کو محفوظ کرنے کے طریقۂ کار یہاں بیان کئے جارہے ہیں جن پر آپ کسی قسم کی جھجھک کے عمل کرسکتے ہیں۔
. اپنی زندگی میں موجود تمام نعمتوں کے بارے میں لکھیں جن کے لیئے آپ خدا کے شکر گزار ہیں۔ اس سے آپ کو یہ تسلیم کرنے میں آسانی ہوگی کہ آپ کس قدر خوش قسمت ہیں۔
. اپنے ذہن میں قیمتی لمحات کی ایک منظر کشی کرلیں تا کہ آئندہ وقتوں میں آپ اسے یاد کرسکیں۔
. اس خوشی کو پھر سے محسوس کریں جو کہ آپ نے کسی ایسے کام کو کرتے ہوئے ماضی میں محسوس کی تھی جس کہ بارے میں آپ بہت پُر جوش تھے۔
. کسی مقصد کے حصول کے بعد، کامیابی اور حصول کی خوشی کو تسلیم کریں۔
. جب آپ ایک خوشگوار لمحے کو محسوس کر رہے ہوں تو ایک منٹ رُک کر یہ سوچیں کہ آپ یہ خوشی دوسرے لوگوں کے ساتھ کس طرح بانٹیں گے ۔ ایسا سوچنے سے آپ اپنی خوشی میں مزید اضافہ ہوتا ہوا محسوس کریں گے۔


اپنی جذبات کو تسلیم کریں

ایک طویل عرصے تک ایک عام خیال یہی تھا کہ خوشی صرف مثبت جذبات کے ذریعے یہ حاصل کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ دورِ جدید کی تحقیقات کے مطابق، لوگ بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں اگروہ وقت اور حالات کے عین مطابق جذبات کو محسوس کرسکیں۔ آپ زندگی میں ہونے والے کسی بھی واقعے اور کسی بھی وقت میں اپنی اس وقت موجود جذبات کو تسلیم کر کے اس سرگرمی کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ اپنے ذہن پر زبردستی مثبت سوچوں کا بوجھ نہ ڈالیں اور نہ ہی منفی سوچ کو ختم کریں کیونکہ یہ آپ کی خوشی کے معیار پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ااگر آپ اپنے جذبات کو تسلیم کرتے ہیں، تو آپ خوشی کے ساتھ خود کو جذباتی طور پر مستحکم بھی محسوس کرتے ہیں ۔ یہاں اصل مقصد صرف اپنے جذبات کو تسلیم کرنا ہے۔


رشتے جوڑیں

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لوگوں کے گروہ سے تعلق رکھنا اور ان کے ساتھ احسات بانٹنا، ہماری خوشی کو بڑھا دیتا ہے۔ درحقیقت، جن لوگوں کی قریبی دوستیاں موجود ہوتی ہیں وہ اپنی زندگی میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کا حلقۂ احباب بہت وسیع ہو، اہم نکتہ یہ ہے کہ آپ اپنے دوستوں سے کتنی بار ملتے ہیں اور کس انداز میں ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔
. جب آپ کے دوست یا خاندان کا کوئی فرد آپ سے بات کر رہا ہو تو اس کی بات کو غور سے سنیں اور اس بات پر اپنی توجہ کا اظہار کریں۔ اس سے مثبت اور دیرپا تعلق قائم رہتا ہے۔
. اپنے ذاتی جذبات اور احساسات اپنے کسی دوست یا قریبی رشتہ دار کو ضرور بتائیں۔ اس سے آپ کو اپنا ذہنی دباؤ اور افسردگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
. جذباتی طور پر مدد اور رائے فراہم کریں اس سے کسی دوسرے کی طرف آپ کی اپنائیت کا احساس بڑھے گا اور آپکا اپنا حوصلہ بھی مضبوط ہوگا۔


مراقبہ

سائنس نے یہ ثابت کیا ہے کہ مراقبہ آپکے جسم، جذبات اور ذہن پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مراقبہ غصہ، ذہنی دباؤ، پریشانی، اور گھبراہٹ کو کم کرتا ہے، مختلف چیزوں کے نشے سے دور کرتا ہے اور دماغ کے مخصوص حصوں کی جسامت بڑھاتا ہے۔
. مراقبے کی آسان مشقوں سے شروعات کریں جو کہ روح برو کی ویب سائٹ پر با آسانی دستیاب ہیں۔ شروعات میں اپنے جسم کے تمام تر حصوں پر توجہ دیں، اس سے آپکے پٹھوں کو آرام ملے گا۔ اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ خود سے مراقبہ نہیں کر پا رہے، تو کسی ماہر کو سنیں اور اسکی ہدایات پر عمل کریں۔

. جب آپ آسان مشقوں پر عبور حاصل کرچکے ہوں تو پھر آپ درمیانے درجے کی مشقوں اور یوگا کی شروعات کرسکتے ہیں۔
. مراقبہ آپ کو پر سکون ماحول فراہم کرتا ہے جس میں آپ کی تمام تر توجہ موجودہ لمحے پر مرکوز ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ یوگا آپکی مدد نہیں کر پارہا تو ایسی کوئی دوسری سرگرمی تلاش کریں جو کہ آپکی سوچوں کو ایک نقطے پر مرکوز کرنے میں مددگار ثابت ہو۔
. آپ زمین پر بیٹھ کر صرف اپنے سانس لینے کے عمل پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ روح برو کی ویب سائٹ سے جسمانی معائنے کی مشق بھی آزما سکتے ہیں۔
. مراقبے کی ایک اور شکل یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ خاموشی کے ساتھ ٹہلیں اور اپنے ذہن کو بالکل صاف کریں تا کہ آپکی تمام تر توجہ آپکے ایک ایک قدم پر مرکوز رہے۔


حوالہ جات

۱) برائنٹ ایف بی، چیڈوک ای ڈی، اور کلیو کے (۲۰۱۱) ، مثبت جذباتی تجربات کے طریقہ کار کو سمجھنا ۔ لمحات کو محفوظ کرنے کے نظریات اور تحقیقات میں غیر حل شدہ مسائل اور مستقبل کے راستے تلاش کرنا۔انٹرنیشنل جرنل اور وال بینگ

https://ecommons.luc.edu/cgi/viewcontent.cgi?article=1013&context=psychology_facpubs

 سے حاصل کردہ۔


۲) چین جے اور ژو ایل، لمحات کومحفوظ کرنا:زندگی کے مثبت واقعات اور نا پسندیدہ ذہنی دباؤ کے درمیان ایک منتظم، سماجی سلوک اور برتاؤ: ایک بین الاقوامی جرنل (۸)۴۵، ۱۳۴۴ ۔ ۱۳۳۷
۳) کرنگل بیش ایم ایل اور بیرج کے سی، خوشی اور تسکین کی نیورو سائنس۔ سماجی تحقیق (۲)۷۷، ۶۷۸ ۔ ۶۵۹
۴) نووٹنی اے، (جولائی اور اگست، ۲۰۱۲) ، پیسہ خوشی نہیں خرید سکتا۔ http://www.apa.org/monitor/2012/07-08/money.aspx

سے حاصل کردہ


۵) پارک ایل ای، وارڈ ڈی ای اور نیرا گون ۔ گاینی کے ( مئی، ۲۰۱۷)۔ (کچھ لوگوں کے لیئے) سب کچھ دولت سے متعلق ہے ۔ مالیاتی بوجھ تلے دبی ہوئی ذات کی قیمت اور نتائج
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pubmed/28903640

سے حاصل کردہ


۶) مثبت سائیکولوجی اور خوشی کی سائنس

  http://www.pursuit-of-happiness.org/science-of-happiness

سے حاصل کردہ


۷) سوتی جے (۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷ ) ، کس طرح دولت کو اہمیت دینا آپکی خوشیوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ https://greatergood.berkeley.edu/article/item/how_does_valuing_money_affect_your_happiness

سے حاصل کردہ


۸) تامر ایم، شاورٹز ایس ایچ، اوئشی ایس اور کم ایم وائی، (۲۰۱۷) خوش رہنے کے لیئے ضروری مواد۔ اچھا محسوس کرنا یا صحیح محسوس کرنا؟ جرنل آف ایکسپیریمینٹل سائیکولوجی: جنرل https://www.apa.org/pubs/journals/releases/xge-xge0000303.pdf

سے حاصل کردہ


۹) اپنے دن میں سے زیادہ سے زیادہ وقت نکالنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ اپنے لمحات کو محفوظ کرنا (۱۲ جون ، ۲۰۱۸)

  https://ideas.ted.com/whats-a-delightful-way-to-get-more-time-out-of-the-day-savoring

سے حاصل کردہ

اگلا موضوع پڑھیں 

  منطقی بات چیت اور برتاؤ