ذہنی صحت


ذہنی مرض کیا ہے؟

 
ذہنی صحت کے مطالعے میں جو لفظ سب سے زیادہ سننے کو ملتا ہے اور جسے سن کرہم خوف محسوس کرتے ہیں وہ ’’ذہنی بیماری‘‘ ہے۔ذہنی بیماری ایک وسیع اصطلاح ہے جسے دماغی صحت کی حالت یا خرابیوں کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے اور جو آپ کے مزاج، جذبات، سوچ اور رویے کو براہ راست متاثر کرتی ہیں۔ذہنی امراض کی ۲۰۰ سے زائد اقسام ہیں جن میں اُداسی (Depression ) ، تشویش اور پریشانی (anxiety) ، اسکیزوفیرینیا (Schizophrenia) ، کھانے پینے کے معمولات میں بے قاعدگی (Eating Disorder) اور نشے کی عادت(Addictive Disorder) شامل ہیں۔

اگرچہ بہت سے لوگوں کو ذہنی صحت کے حوالے سے کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے لیکن یہ مسائل ذہنی بیماری میں تبدیل ہوجاتے ہیں اگر یہ علامات ذہنی دباؤ کا سبب بن جائیں اور روز مرہ زندگی کے کام جس میں ہماری ذاتی ، سماجی اور پیشہ ور زندگی سے متعلق امور شامل ہیں، انجام دینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔ تاہم یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ااگر آپ یا آپکا کوئی قریبی انسان کسی بھی قسم کی ذہنی بیماری کا شکار ہے یا آپکو مدد کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔

دیگر بیماریوں کی طرح ذہنی مرض بھی ہمیں جسمانی اور ذہنی طور پر متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے ہماری جسمانی صحت بھی کمزور ہوجاتی ہے۔لہذا ہمارے معاشرے کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ذہنی مرض صرف ایک وقتی جذباتی کیفیت نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر یہ ایک بیماری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جسمانی بیماریوں یا طبی حالتوں کی طرح ذہنی بیماری بھی کسی بھی انسان کو متاثر کرسکتی ہے چاہے وہ کسی بھی عمر، جنس اور ثقافت سے تعلق رکھتا ہو۔

اگر چہ ذہنی بیماری کی مختلف اقسام اورمراحل موجود ہیں لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ ذہنی بیماری ایک قابل علاج مرض ہے، جس کے دوران کوئی بھی فرد تھراپی (therapy) اور دواؤں کی مرحلہ وار مدد سے ذہنی امراض سے بہتر انداز میں نمٹنے کے طریقے سیکھتا ہے جس سے وہ اپنی ضروریات کے تحت زندگی کے روز مرہ معمولات انجام دے سکے۔ ایک ذہنی مریض کے لیے یہ طریقے ایک خوشگوار، صحت مند اور متوازن طرز زندگی گزارنے کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ چنانچہ الجھنوں کے شکار مریضوں کا ضرورت پڑنے پر مدد طلب کرنا اس بات پہ آمادہ کرتا ہے کہ ہم خود کو جانیں، ذہنی صحت کی اہمیت کو سمجھیں اور سب سے بڑھ کر ذہنی بیماری کو بدنامی کی وجہ سمجھنے کے رجحان کو ختم کریں۔




 ذہنی مرض کی کیا وجوہات ہیں؟    

  وجوہات