غور ,دھیان اور فکری مراقبے

غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت کے فوائد:

یاد کیجیئے جب آخری بار آپ اپنے کمرے میں بیٹھے اپنا فون ہاتھ میں لیئے اپنے سوشل میڈیا (Social Media) پر موجود نا ختم ہونے والی نیوز فیڈ (News Feed) دیکھ رہے تھے جبکہ مختلف طرح کی چیزیں مثلاً تصاویر، آرٹیکل، مختصر پیراگراف، آڈیو کلپ (Audio Clip) ، اشتہار وغیرہ سامنے آرہے ہوتے ہیں، بہت ہی کم وقت میں ہم دنیا کے مختلف کونوں سے خبریں حاصل کرلیتے ہیں۔ شاید آپ کو کبھی اس بات کا احساس نہ ہو لیکن آپکا دماغ مسلسل کوشش کرتا رہتا ہے تاکہ تمام معلومات حاصل کرسکے اور رائے قائم کرنے اور تمام معلومات کو ایک جگہ جمع کرنے کے عمل میں بہت سی توانائی خرچ کرتا ہے۔ جب آپ فون کال پر ہوتے ہیں تو اپنے ارد گرد موجود کسی اور چیز پر دھیان نہیں دے پاتے۔ جب آپ فون رکھتے ہیں تو کیا آپکو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپکے دماغ کو تھوڑا وقفہ ملا ہو؟ کیا اب آپ اپنے آس پاس موجود چیزوں پر توجہ دے سکتے ہیں؟ آپ طے کرسکتے ہیں کہ کسی لمحے میں آپ کیا سوچنا یا محسوس کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیئے آپ کو ایک قدم پیچھے لینے اور رکنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے ماحول میں بہ یک وقت کئی چیزیں ہورہی ہوتی ہیں۔ ہمارے دماغ کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ان مختلف عوامل پر کام کرسکے تا کہ ان پر توجہ دی جاسکے۔ اگر آپ رک کر ایک چیز پر غور کریں گے تو آپکا دماغ اپنے کام کو مختصر کرتے ہوئے آپ کو ایک کام پر دھیان دینے میں مدد کریگا۔غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت ہمیں موجودہ لمحات سے آگاہ رہنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کی مدد سے ہم بہتر انداز میں اپنے جذبات پر قابو پا سکتے ہیں اور یہ انسان کی مجموعی دماغی حالت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت ایک حالت کا نام ہے یہ کوئی قدرتی خوبی نہیں اسی لیئے اسکی مشق کرتے رہنا اہم ہے۔

غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت ہماری یادداشت اور توجہ دینے کی صلاحیت کے لیئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ انسان کی ذہنی لچک کو بڑھا دیتی ہے اور انسان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے پریشان کُن حالات میں بھی کم سے کم جذباتیت محسوس کرے اور اس کے لیئے نئی چیزوں کو سیکھنا آسان بناتا ہے۔ اس کے علاوہ فکری مراقبہ انسان کی قوتِ مدافعت (Immune System) اور جسمانی صحت کے لیئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

مختصراً یہ کہ غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت کے پانچ فوائد یہ ہیں:

۱) غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت اپنے درد کو سمجھنے میں آپکے لیئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اسکی وجہ سے آپ اپنی ذہنی اور جسمانی تکلیف کوایک نئی نظر سے دیکھ پاتے ہیں۔
۲) غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت آپکو اپنے اردگرد کے ماحول اور لوگوں کے بارے میں زیادہ متوجہ رہنے میں مدد کرتی ہے۔
۳) یہ ذہنی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
۴) غور کرنے اور دھیان دینے کی صلاحیت ہماری فطری توانائی کوتوجہ دینے کا بہتر راستہ دکھاتی ہے۔
۵) یہ ہمیں دنیا کے شور ہنگاموں سے کچھ وقت کے لیئے نجات دیتا ہے۔

 اس کا عمل کے بارے میں پڑھیں    

  ذہنی ورزش